نشہ کرنے سے روکنے پر بیٹا اپنے نشئی باپ کے ہاتھوں قتل

حافظ آباد میں نشے کے عادی شخص نے طیش میں آ کر بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا، بعد ازاں لاش کھیتوں میں چھپا دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 اگست 2021 00:19

نشہ کرنے سے روکنے پر بیٹا اپنے نشئی باپ کے ہاتھوں قتل
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 اگست 2021ء) نشہ کرنے سے روکنے پر بیٹا اپنے نشئی باپ کے ہاتھوں قتل، حافظ آباد میں نشے کے عادی شخص نے طیش میں آ کر بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا، بعد ازاں لاش کھیتوں میں چھپا دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نشے کا عادی شخص اپنے سگے بیٹے کا قاتل بن گیا۔

پولیس کے مطابق رب نواز نامی نوجوان اپنے والد کی نشہ کرنے کی عادت سے تنگ تھا اور اسے اکثر نشے کی عادت چھوڑنے کا کہتا تھا۔

(جاری ہے)

جس روز رب نواز کا قتل ہوا اس دن بھی مقتول نے والد کو نشے کی عادت سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ نشے کی عادت چھوڑنے کا کہنا پر نشئی باپ طیش میں آ گیا اور اپنے ہی بیٹے پر حملہ کر دیا۔ ملزم نے اپنے بیٹے کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر ڈالا۔ قتل کی واردات کے بعد نشے کے عادی ملزم نے اپنے بیٹے کی لاش کی توہین سے بھی گریز نہ کیا اور تمام واقعے پر پردہ ڈالنے کیلئے بیٹے کی لاش کھیت میں چھپا دی۔ بعد ازاں شکایت موصول پر پولیس نے لاش کھیت سے برآمد کر لی جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :