لاہور،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کے منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام

جمعہ 6 اگست 2021 00:15

Mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کے منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دورِ صدارت میں ایران اور ایرانی عوام تعمیر و ترقی کی کئی منزلیں طے کریں گے۔

(جاری ہے)

ابراہیم رئیسی کے نام اپنے خط میں انھوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان عرصہٴ دراز سے گہرے برادرانہ رشتوں میں منسلک ہیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عالم اسلام میں قائدانہ کردار اور درپیش چیلنج کا مقابلہ کرنے میں دونوں ممالک کی حکومتیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔سراج الحق نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ابراہیم رئیسی؂ کے دورصدارت میں دونوں ممالک دیرپا تجارتی و سفارتی اور معاشرتی تعلقات کو فروغ دے سکیں گے۔