Live Updates

شیخ رشید کے نئی جماعت میں شامل ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ آئندہ انتخابات سے قبل نئی جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔ پی پی رہنما منظور وسان کا شیخ رشید سے متعلق نیا خواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 اگست 2021 13:03

شیخ رشید کے نئی جماعت میں شامل ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اگست 2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے متعلق نیا خواب دیکھا ہے، عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ آئندہ انتخابات سے قبل نئی جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔  شیخ رشید احمد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں اور اپنی جماعت کے ہی ٹکٹ پر انھوں راوالپنڈی سے 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انتخابات سے قبل چیئرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی کے ساتھ جلسوں میں شرکت کو دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ شیخ رشید احمد پی ٹی آئی کی کامیابی کی صورت میں عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ تحریک انصاف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو عوامی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کا اتحادی بننے کا فیصلہ کیا، اور جب کابینہ تشکیل دی گئی تو شیخ رشید کو اس میں وزیر ریلوے کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کابینہ میں ہوئی تبدیلی کے بعد شیخ رشید احمد سے ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انھیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا تھا۔ماضی میں عمران خان اور شیخ رشید ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی ددیتے رہے تاہم اب دونوں ایک ہی کابینہ کا حصہ ہیں۔شیخ رشید کے حوالے سے اب منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل نئی جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔منظور وسان خواب دیکھنے اور پیشگوئیاں کرنے کے حوالے سے مشہورہیں۔

اس سے قبل 17 جون کو منظوروسان نے کہا تھا کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی ہوگی۔ س سے پہلے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان نے ایک پیش گوئی کی تھی ، جس میں انہوں نے کہا کہ سال 2021 خطرناک ہے ، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنےکا اعلان کرے گا ، سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیر اعظم کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان خود بھی پریشان ہے جب کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد ختم ہو چکا ہے، اس صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے ، منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد شاید وہ دوبارہ مقبولیت حاصل کریں گے ، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ حالات یہ ہیں کہ یہ تقریباً 8 ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں ، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات