عدالت نے سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کو بدین میں دکان پر حملے کے الزام سے بری کر دیا

جمعہ 6 اگست 2021 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2021ء) کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کو بدین میں دکان پر حملے کے الزام سے بری کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 6 سال بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 27 ملزمان کو بری کر دیا۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف بدین میں 2015 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ذوالفقار مرزا پر بدین میں امتیاز میمن کی دکان پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے کا الزام تھا۔ذوالفقار مرزا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ مقدمہ اس وقت کی سندھ حکومت نے سیاسی انتقام کے لے بنایا تھا۔