Live Updates

کورونا وائرس کے بعد کراچی پیپلزپارٹی وائرس کا شکار ہوگیا ہے،نہال ہاشمی

انتخابات کی بجائے شہر میں مرتضیٰ وہاب کی شکل میں سلیکٹڈ ایڈمنسٹریٹر لگادیا گیا ہے،رہنما مسلم لیگ (ن)کی پریس کانفرنس

جمعہ 6 اگست 2021 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد کراچی پیپلزپارٹی وائرس کا شکار ہوگیا ہے ۔بلدیاتی انتخابات کی بجائے شہر میں مرتضیٰ وہاب کی شکل میں سلیکٹڈ ایڈمنسٹریٹر لگادیا گیا ہے ۔کسی کو زبردستی دکانیں بند نہیں کرانے دیںگے ۔پیپلزپارٹی عوام کی بات کرے گی تو ہم اس کا ساتھ دیںگے ۔

عمران خان نے آزاد کشمیر میں بھی ایک نیازی کو مسلط کردیا ہے ۔تحریک انصاف یوٹرن پارٹی ہے ۔وہ جمعہ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں جتنے منصوبے تھے وہ تمام نواز شریف نے شروع کئے ۔جو منصوبے ہمارے شروع کئے گئے تھے تین سال گذر جانے کے بعد مکمل نہیں ہوسکے ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی کے عوام کے لئے بنائے گئے ٹرانسپورٹ کے منصوبے بھی تعطل کا شکار ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کورونا کے بعد کراچی اب پیپلزپارٹی وائرس کا شکار ہوگیا ہے ۔مرتضیٰ وہاب کو سلیکٹ کرکے کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگادیا گیا ہے ۔پیپلزپارٹی خود سلیکٹیڈ کام کر رہی ہے ۔صوبائی حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے ہونگے ۔شہر کی حالت خستہ ہوچکی ہے ۔عوام پریشان ہیں ،وزیر اعلی سندھ نے ایک ایس ایچ اوکو بھی مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں ۔

شہر میں دکانیں زبر دستی بند نہیں ہونے دیں گے ۔مارکیٹیں آئین اور قانون کے مطابق کھلیں گی اور بند ہوں گی۔نہال ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی آپریشن کا کیپٹن قائم علی شاہ کو بنایا تھا ۔پیپلزپارٹی سے اتحاد کل بھی ہو سکتا تھا اور آج بھی ہوسکتا ہے ۔ہم عوام کی نمائندگی کرتے ہیں ۔کسی اور کی بات نہیں کرتے ہیں ۔یہ عوام کی بات کریں گے تو ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں جتنا جبر میڈیا پر ہوا ہے اتنا کسی اور دور میں نہیں ہوا ۔آج آپ کا کوئی پڑوسی آپ سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے ۔عمران خان صاحب ڈھونڈ ڈھونڈ کر نیازی لے آتے ہیں۔یہ کوئی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ یو ٹرن ہے ۔ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے ایک نوکری بھی نہیں دی اور لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ۔

پی ٹی آئی احتساب کا عمل اپنے گھر شروع سے کرے ۔یہ کیوں فیصل واوڈا کا مقدمہ لے کر نہیں جاتے ۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں وزارتوںکی بندر بانٹ سلیکٹیڈ طریقے سے کی جا رہی ہے ۔اگر کوء وزیر کام نہیں کرتا تو وہ نا اہل ہے ۔اگرسندھ حکومت کے ہاس اہل اور با صلاحیت وزیر نہیں ہیں تو حکومت چھوڑ دیں ۔نہال ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف عوام کا منتخب کیاہوا وزیر اعظم تھا ۔نواز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم کیالیکن پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گذشتہ روز ماڈل ٹائون لاہور میں مسلم لیگ کے دفتر کو سیل کرنا جمہوری نظام کے خلاف ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات