او آئی سی وفد کا لائن آف کنٹرول کے نزدیکی چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ

وفد کو موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ، ایل او سی پر عام شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات سے متعلق بھی آگا ہ کیا گیا وفد کا زمینی حقائق کا مشاہدہ اور ایل اوسی پر صورتحال کو بہتر انداز میں سمجھنے کیلئے موقع فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہارتشکر

ہفتہ 7 اگست 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2021ء) او آئی سی کے آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمیشن کے ارکان پر مشتمل وفد نے ہفتہ کو لائن آف کنٹرول کے نزدیکی چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

وفد کو ایل او سی پر کسی بھی جارحانہ کارروائی سے عام شہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے کمیونٹی بنکرز کی تعمیر سمیت اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات سے متعلق بھی آگا ہ کیا گیا ۔

او آئی سی ممبران نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بننے والے متاثرین اور ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ارکان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے بات چیت بھی گئی ۔ وفد نے زمینی حقائق کا مشاہدہ اور ایل اوسی پر صورتحال کو بہتر انداز میں سمجھنے کیلئے موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ اداکیا ۔