بلوچ پشتون علاقوں میں بجلی ‘ ڈیمز کی تعمیر سمیت ترقیاتی کام کروانے پر یقین رکھتے ہیں،آغا حسن بلوچ

اتوار 8 اگست 2021 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری کوئٹہ کے صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ عبدالغفور سرپرہ ‘ میر غلام رسول مینگل ‘ خدائے رحیم لہڑی ‘ اسحاق لہڑی ‘ وارث کرد ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ میر سہراب مینگل ‘ یاسر بنگلزئی ‘ کامریڈ عبدالمنان لہڑی ‘ غلام حسین ایڈووکیٹ و دیگر رہنماوں و کارکنوں نے سبی روڈ‘ مینگل آباد میں پارٹی ایم این اے آغا حسن بلوچ کے 30کروڑ کے فنڈز سے ٹرانسفارمر اور کھمبے لگانے کے افتتاح اور مشرقی بائی پاس بلوچ کالونی ‘ کلی سبزل ‘ کلی ملک صلاح الدین شاہوانی ‘ کلی رجب میں افتتاحی پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 266 کے علاقوں میاں غنڈی ‘ سریاب ‘ مغربی بائی پاس ‘ مشرقی بائی پاس ‘ ہزار گنجی ‘ سبزل ‘ سرہ غڑگئی ‘ ہنہ اوڑک ‘ غوث آباد ‘ جتک و دیگر علاقوں میں 30کروڑ کی لاگت سے ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی تنصیب کا افتتاح کیا گیا یاد رہے کہ 170کے قریب 25کے وی ‘ 50کے وی ‘100کے وی ‘ 200کے وی کے ٹرانسفارمر نصب کئے جائیں گے جبکہ 400 چھوٹے اور 220بڑے کھمبے بھی لگائے جائیں گے این اے 266کے پسماندہ علاقوں میں بڑی حد تک بجلی کا مسئلہ حل ہو گا یہ مرحلہ ڈھائی ماہ میں مکمل ہو گا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ایم این اے آغا حسن بلوچ کے فنڈ سے کوئٹہ میں چار ڈیمز ‘ 30کروڑ کی لاگت کے بجلی کے کھمبے ٹرانسفارمر کی تنصیب ‘ 16کے قریب شمسی و دوسرے ٹیوب ویلز ‘ 40کروڑ کے فنڈز سے گرلز کالج گوہر آباد سریاب اور بزرگ سیاستدان فخر بلوچ سردار عطاء اللہ خان مینگل کے نام سے منسوب جدید لائبریری کا سریاب میں قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اسی طرح گیس سپلائی کے حوالے سے ایم این اے ‘ ایم پی ایز کے مشترکہ کوششوں سے 16 انچ قطر گیس پائپ لائن ‘ 900کے قریب سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ‘ شیخ زید ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دلوانے کی کوشش بارآور ثابت ہوئیں ان اجتماعی کاموں کے علاوہ پارٹی ایم این اے ‘ ایم پی ایز عوام کی خدمت میں برسرپیکار ہیں مقررین نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت میں کسی بھی کسر سے دریغ نہیں کریں گے بلوچ پشتون علاقوں میں بجلی ‘ ڈیمز کی تعمیر سمیت ترقیاتی کام کروانے پر یقین رکھتے ہیں سردار اختر مینگل کی قیادت وقت و حالات کی ضرورت ہے عوام پارٹی قائد کے ہاتھوں کو مضبوط کریں بی این پی کی مضبوطی دراصل عوام کے مضبوطی کے مترادف عمل ہے۔