سندھ رینجرز نے کراچی میں بند گودام سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی

اسلحہ مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا، ترجمان رینجرز

اتوار 8 اگست 2021 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2021ء) پاکستان رینجرزسندھ نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے سیکٹر ای 5نیو کراچی ٹائون میں ایک بند گو دام پر چھا پہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ اورایمو نیشن برآمد کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے نیوکراچی میں واقع ایک بند گودام سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا، جو ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 3 سیون ایم ایم رائفل،8ایٹ ایم ایم رائفل، ٹرپل ٹو رائفل، 6 ریپیٹرز12بور، 10پسٹلز، 1 ریوالوراور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں، اسلحہ مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔