Live Updates

وزیراعظم عمران خان احتساب کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،زین قریشی

عمران خان کسی کے دبائومیں آنے والے نہیں،وہ ملک کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگے،حکومت عوام کی زندگی میں آسانیاں لانے کیلئے پالیسیاں لا رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

اتوار 8 اگست 2021 19:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2021ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان احتساب کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ عمران خان کسی کے دبائومیں آنے والے نہیں،وہ ملک کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگے۔حکومت عوام کی زندگی میں آسانیاں لانے کیلئے پالیسیاں لا رہی ہے۔

جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ حکومت عوام کی فلاح کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ماضی میں عوام کو سہولیات فراہم نہ کرکے پسماندہ رکھا گیا۔ انہیں ان کے حقوق سے محروم کیا گیا۔ اب وہ وقت چلا گیا عوامی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے جو اپوزیشن کی سازشوں اور مخالفتوں کے باوجود نہیں رکے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے سکولوں میڈیکل کالجوں مزارات یونیورسٹیوں اور سرکاری دفاتر کو سولرائزیشن پر منتقل کررہے ہیں ۔ جس کی بدولت اخراجات میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور وہی پیسہ عوامی ترقی کے منصوبوں پر خرچ ہوگا۔ عوام کا پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل 54 میںگلشن فیض کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے اور قاسم پور پل تا فیض کلینک تک روڈ کی تعمیر کے منصوبوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل جاری ہے، الیکشن کے دوران عوام سے جوبھی وعدے کئے گئے ان کی تکمیل کا وقت آن پہنچا ہے۔ حلقے میں بجلی، عوام کو صاف پانی، روڈ، صحت سوئی گیس اور دیگر اہم منصوبوں کی فراہمی پر کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام زیر تکمیل ہیں جن کی تکمیل سے حلقے کے عوام کی زندگی میں آسانی آئیگی۔

انہو ںنے کہا ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس مقصد کیلئے ہماری خواہش ہے کہ ہریونین کونسل میں کم از کم ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ ضرور ہونا چاہئے۔ہم ملتان میں نہ صرف نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے بلکہ جو پلانٹ بند ہو چکے ہیں ان کو بھی بحال کریں گے۔تاکہ ملتان کے عوا م کو پینے کا صاف اور تازہ پانی فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا این اے 157 کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی حلقہ بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے کہ ان کے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو سیکرٹریٹ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ ماضی کی کوئی حکومت ایسا کوئی منصوبہ فراہم نہ کرکسی۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے نہ صرف یہاں کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے بلکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجباررانا افضل اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ترقیاتی کامو ںکی فراہمی پر مخدومزادہ زین حسین قریشی اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات