Live Updates

مولانا فضل الرحمن کی پی ٹی آئی کے رہنما امیر بخش بھٹو سے ملاقات، ممتاز بھٹو کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

ممتاز بھٹو میرے والد کے سیاسی دوست تھے۔ملک کی سیاست میں ممتاز بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مولانا فضل الرحمن

اتوار 8 اگست 2021 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2021ء) جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کے رہنما امیر بخش بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔انہوں نے امیر بخش بھٹو سے ان کے والد سابق گورنر و وزیراعلی سندھ ممتازبھٹو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیااور فاتحہ خوانی کی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ممتاز بھٹو میرے والد کے سیاسی دوست تھے۔

ملک کی سیاست میں ممتاز بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

امیر بخش بھٹو کے ترجمان انور گجر کے مطابق امیر بخش بھٹو نے مولانا فضل الرحمن کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ممتاز بھٹو میرے والد صاحب کے کولیگ تھے ۔میں ان کے خاندان تعزیت سے اظہار کیا ہے۔نواز شریف کا حق ہے جہاں چاہیں علاج کرائیں ۔نواز شریف جب تک چاہیں وہاں رہ سکتے ہیں ۔نواز شریف کو حکومت نے ہی اجازت دی تھی اب کہہ رہے ہیں واپس آ۔ملک میں جابروں کی حکومت ہے اس لیے وہ یہاں سے دور ہی رہیں بہتر یے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات