سویڈن میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اور کار ریلی کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 اگست 2021 17:58

سویڈن میں  یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اور کار ریلی ..
سویڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2021ء) سویڈن میں چوہدری رحمت علی، ایڈووکیٹ شفقت کھٹانہ اور ان کی ٹیم کی سربراہی میں اس سال بھی یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب اور کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی ملبوس میں بچوں نے ملی نغمے گائے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں خصوصی شرکت کے لئے سویڈش پارلیمنٹ ممبر سرکن کھوسے،  یورپین پارلیمنٹ ممبر evin incir ، چیرمین ABF روبرٹ، سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد ،اور مختلف نامور شخصیات بھی تشریف لائے۔

تقریب کے اختتام پر کار ریلی نکالی جس میں شدید بارش کے باوجود 200 سے زائد کار کے ساتھ ریلی نکالی گئی اور کار ریلی کے اختتام پر سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔