گورنر پنجاب رواں ماہ سانگلہ ہل کا دورہ کرینگے ، متوقع طور پر آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں

پیر 9 اگست 2021 22:34

گورنر پنجاب رواں ماہ سانگلہ ہل کا دورہ کرینگے ، متوقع طور پر آئندہ ..
سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2021ء) گورنر پنجاب رواں ماہ سانگلہ ہل کا دورہ کرینگے اور متوقع طور پر آئندہ الیکشن حلقہ این اے 117سے لڑنے کا اعلان کر سکتے ہیں،ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورمحرم الحرام کے بعد حلقہ سانگلہ ہل کا دورہ کرینگے، حلقہ این ای117 کے سیاسی منظر نامہ کی تبدیلی کے خواہاں انہیںحلقہ این ای117سے متوقع طور پر الیکشن لڑنیکا اعلان کروانا چاہتے ہیں، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سانگلہ ہل میں واٹر فلٹریشن کے پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ اہم اعلان بھی کر سکتے ہیں،واضع رہے کہ حلقہ این ای117مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے،جہاں سے مسلسل چھ بار ایم این اے منتخب ہوئے ہیں،جبکہ پاکستان تحریک انساف کے ورکرز کارکن اور عہدہ دار بھی گزشتہ ہفتہ گورنر پنجاب سے ملاقات کر چکے ہیں