حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں‘چوہدری عابد رضا کوٹلہ

منگل 10 اگست 2021 11:58

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2021ء) سلیکٹڈ نیازی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے۔مہنگائی عروج پر ہے۔آج ہر چیز کی شارٹج ہے۔دوائیوں کی قیمتیں آسمانوں پر ہیں تین سالوں سے صرف لوٹ مار کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ نون گجرانوالہ ڈویژن ۔۔ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمان نوازشریف فوبیا کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

خفیہ طاقتییں نیازی کے بلنڈرز پر آج خاموش کیوں ہیں۔ڈیم بنانے کے نام پر پیسے اکٹھے کرنیوالا بابا رحمتے قوم کے پئسے کھاکر دندناتا پھر رہا ہے۔عوام کو اپنی مرضی سے اپنے نمائندے چننے کی مکمل آزادی دی جائے۔کشمیر میں ٹیکنیکل دھاندلی کی گئی۔پیپلز پارٹی کو نوازا گیا۔انشائ اللہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں میاں نواز شریف کا بیانیہ کامیاب ہوگا۔پرویز الہی کو ڈاکو کہنے والا باربار یوٹرن لے رہا ہے۔تبدیلی کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا۔ملکر پاکستان کی سلامتی اور بقائ کیلئے کام کرنا ہوگا۔