جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب و کابینہ کی اقبال ساندھ کو معاون خصوصی وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد

منگل 10 اگست 2021 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2021ء) جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب و کابینہ کی جونا گڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساندھ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

مشاورتی اجلاس کے دوران جونا گڈ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے نائب صدر عبدالستار ترک، جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب، احمد شیخ، یوسف شیخ ، بشیر قریشی، قاضی مصطفی، امان اللہ ملک ودیگر عہدیداران نے اقبال ساندھ کو اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ تقرری پر وزیر اعلیٰ سندھ کو اظہار تشکر پیش کیا اور اقبال ساندھ کو مبارکباد پیش کی اور فیڈریشن کی جانب سے اقبال ساندھ کے اعزاز میں استقبالیے کا بھی عندیہ دیا گیا۔