بھارت ، اسرائیل اور این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،شیخ رشید

ایس جے شنکر کے الزامات بے بنیاد ہیں،سرحد پر باڑ لگنے سے کوئی بھی آر پار نہیں جا سکتا،ہم امن کے داعی ہیں ہمار ا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، جعلی شناختی کارڈ ختم کر رہے ہیں ، 2نمبر شناختی کارڈ بنانے والوں کو نادار سے نکالیں گے،وزیر داخلہ ھ*عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی دیں، قبائلی اضلاع میں 3 جی اور 4 جی کی بندش 10 محرم تک جاری رہے گی ،میری تلقین ہے اپنے عقیدے کو چھوڑیں نہ ہی کسی اور کے عقید ے کو چھیڑیں ،نادرہ ہیڈ کوارٹرکے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 10 اگست 2021 22:30

بھارت ، اسرائیل اور این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیر داخلہ ایس جے شنکر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی وزیر نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھیج رہے ہیں، یہ سب جھوٹ ہے اور ان کی غیر ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے۔ سرحد پر باڑ لگی ہوئی ہے کوئی بھی آر پار نہیں جا سکتا،بھارت ، اسرائیل اور این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔

محرم الحرام میں تمام عزاداروں کی جلوسوں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کریں گے۔ ہم امن کے داعی ہیں ہمار ا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ، جعلی شناختی کارڈ ختم کر رہے ہیں ، 2نمبر شناختی کارڈ بنانے والوں کو نادار سے نکالیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ شیخ رشید نے منگل کو اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہیں چیئرمین نادرا نے بریفنگ دی بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد وزیراعظم کو نادرہ ہیڈکوارٹر کی دعوت دے رہے ہیں بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے استعمال سے قبل بننے والے 70 لاکھ شناختی کارڈز کی تجدید کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت انگوٹھے کے نشان والا نظام نہیں تھا اور ہاتھ سے آئی ڈی کارڈز بنتے تھے اس لیے اس وقت جعلی شناختی کارڈز بن گئے۔ تمام جعلی شناختی کارڈز منسوخ کیے جارہے ہیں اور جن افسران نے اس میں سہولت کاری کی انہیں نادرا سے نکالا جارہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نور مقدم قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں تمام عزادار کورونا ایس او پیز کو عمل کریں تمام عزاداران کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینی ہے،انہوں نے کہا کہ وقت ملا تمام صوبائی چیف سیکریٹریز، آئی جیز کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی دیں اور قبائلی اضلاع میں 3 جی اور 4 جی کی بندش کی ہے جو 10 محرم تک جاری رہے گی باقی جہاں بھی کریں گے اس کا بھی بتادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری تو یہی تلقین ہے کہ اپنے عقیدے کو چھوڑیں نہ اور کسی کے عقید ے کو چھیڑیں نہ ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات و واقعات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ہر مسلمان اپنی قومی ذمہ داری کا ثبوت دے اور اس ملک کی سلامتی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وزیر داخلہ نے بھارتی وزیر داخلہ ایس جے شنکر کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بھارتی وزیر نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھیج رہے ہیں، یہ سب جھوٹ ہے اور ان کی غیر ذمہ دارانہ سوچ کا مظاہرہ اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے ان کے بیان کی تردید کرتا ہوں ۔

سرحد پر باڑ لگی ہوئی ہے مقبو ضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں ۔ ان کا ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچایا جائے، اسرائیل بھارت اور این ڈی ایس خطے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ بھارتی وزیر داخلہ کو بیان دینے سے تو نہیں روکا جاسکتا لیکن ہماری تمام ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدو جہد آزادی کے ساتھ ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے کوئی دراندازی نہیں ہورہی، ان کا بیان سراسر غلط ہے۔

افغانستان میں قیام امن سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم امن کے داعی ہیں ہمار ا افغانستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے افغانستان کی سلامتی پاکستان کیلئے بہت اہم ہے افغانستان سرحد پاکستان کے ساتھ بند ہے افغانستان جانے اور افغانوں کا مسئلہ جانے ، افغان سفیر کی بیٹی جرمنی چلی گئی ہے تحقیقات کیلئے ان کو آن لائن ہونے کا کہا ہے لیکن وہ تعاون نہیں کر رہے ۔ داسو واقعے سے متعلق بھی تحقیقات مکمل کر لی ہیں وزارت خارجہ اس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کر ے گی ۔