کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر جعفر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

بدھ 11 اگست 2021 00:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2021ء) کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر جعفر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے قانون کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے علاوہ وزارت داخلہ اور نیب کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں ای سی ایل میں شامل اور نکالے جانے والے افراد کی فہرستوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،مختلف محکموں کے نمائندے اور انفرادی حیثیت میں مختلف افراد اجلاس میں پیش ہوئے ،ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر جعفر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ،دونوں ملزمان نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر کے والدین ہیں،دونوں کے نام بھی کمیٹی نے ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وفاقی کابینہ کو سفارش کر دی۔