عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ میں تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے امیر سمیت ضلع چکوال کے 6افراد کا نام فورتھ شیڈول میں داخل کرنے کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت

1 وزارت داخلہ ، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب ،اسٹیٹ بنک ن ، الیکشن کمیشن اورنیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی سمیت 13انتظامی و پولیس افسران کو نوٹس جاری، 26اگست کو طلب

جمعرات 12 اگست 2021 00:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2021ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سہیل ناصر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے امیر میجر (ر) محمد یعقوب سمیت ضلع چکوال کے 6افراد کا نام فورتھ شیڈول میں داخل کرنے کے خلاف دائر پٹیشن پر وزارت داخلہ ، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب ،اسٹیٹ بنک آف پاکستان ، الیکشن کمیشن اورنیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی سمیت 13انتظامی و پولیس افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26اگست کو طلب کر لیا ہے میجر (ر) محمد یعقوب سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 6سرکردہ افرادنے سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ اور چوہدری زاہد حسین ایڈووکیٹ کے ذریعے دائررٹ میں وفاقی وزارت داخلہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان،الیکشن کمیشن آف پاکستان،ڈپٹی سیکرٹری لا وزارت داخلہ،حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور، نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی( نیکٹا)،ڈی سی چکوال،ڈی پی او چکوال،ایس ایچ او چکوال سٹی، ایس ایچ او ڈوہمن چکوال،ایس ایچ او صدر چکوال،ایس ایچ او صدر تلہ گنگ،ایس ایچ او تلہ گنگ سٹی،ایس ایچ او ٹمن ضلع چکوال،ایس ایچ او کلر کہار ضلع چکوال کو فریق بنایا گیا تھا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ جن درخواست گزاروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے ان میں سے بعض حالیہ عام انتخابات میں امیدوار تھے جبکہ بعض اپنی جماعت کے ذمہ دار اور عہدیدار ہیں وکلا نے موقف اختیار کیا کہ تھریک لبیک پاکستان ایک سیاسی جماعت ہے کوئی آرگنائزیشن نہیں کہ حکومت جب چاہے کسی بھی قسم کی پابندیاں لگا دے اس حکومتی عمل سے نہ صرف درخواست گزار وں کے بنک اکائونٹ فریز کئے گئے ہیں بلکہ ہع قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے اور پولیس خواہ مخواہ تنگ کر رہی ہے لہٰذا عدالت اس امر کا نوٹس لے فاضل بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد رٹ میں فریق بنائے گئے اداروں اور افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت26اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔