وزارت آئی ٹی کا ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ صوابی، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کا معاہدہ، دور دراز علاقوں کے مکین ہائی اسپیڈ موبائل و انٹرنیٹ کے اتنے ہی حقدار ہیں جتنے شہروں کے رہائشی ہیں ، امین الحق
جمعرات 12 اگست 2021 15:18
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ ہم نے دعوے اور وعدے نہیں کئے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے وہ کردکھایا ہے جس کا تصور شاید وزارت آئی ٹی میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھا، اس کا ثبوت یہ ہے کہ گذشتہ مالی سال میں ہم نے ملک بھر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں براڈ بینڈ سروسز، موبائل نیٹ ورک کی توسیع اور آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 25 مختلف منصوبوں پر 31 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی۔
جبکہ رواں مالی سال میں انشاء اللہ منصوبوں کی تعداد بڑھا کر 30 کردی گئی ہے یہ سلسلہ یہاں رکے گا نہیں بلکہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے وزارت آئی ٹی کے تحت تمام اداروں کی کارکردگی ہر دن کے ساتھ اپنی مثال آپ بنتی جارہی ہے۔سید امین الحق کا کہنا تھا کہ شہروں میں موبائل آپریٹرز نیٹ ورکنگ اور براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے اپنا کام کرتی ہیں لیکن دور دراز علاقوں خاص کر بکھری ہوئی یا کم آبادی والے علاقوں میں ان کیلئے بزنس کے نقطہ نگاہ سے کام کرنا مشکل ہوتا ہے ایسے میں وزارت آئی ٹی اپنے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے نہ صرف ایسے علاقوں کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ وہاں نیٹ ورکنگ کیلئے تمام اخراجات کا 80 سے 90 فیصد ادا کرتی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ دور دراز علاقوں کے مکین بھی ہائی اسپیڈ موبائل و انٹرنیٹ کے اتنے ہی حقدار ہیں جتنے بڑے شہروں کے رہائشی۔ انھوں نے چارسدہ، صوابی، نوشہرہ اور مردان کے مکینوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ان کے پاس ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے کیلئے بہترین موبائل نیٹ ورک اور تیز ترین انٹرنیٹ سروس میسر ہوگی اور یہ منصوبہ انشاء اللہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب میں حلقہ این اے 25 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے منتخب رکن و وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخواکا ہر ضلع قابلیت و صلاحیتوں میں کسی بھی بڑے شہر سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ وزارت آئی ٹی کا چارسدہ، صوابی، مردان اور نوشہرہ میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز کا یہ منصوبہ ان علاقوں کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل رابطوں کے استعمال کے ذریعے تعلیمی میدان میں خود کو منوانے اور ملک و قومی کی خدمت کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، پرویز خٹک کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کیلئے وزارت آئی ٹی کا کردار نمایاں اور قابل ستائش ہے جس کیلئے وفاقی وزیر سید امین الحق مبارکباد کے مستحق ہیں۔عرفان وہاب خان، سی ای او ٹیلی نار پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "کنکٹیویٹی آج کی ڈیجیٹل دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ بنیادی ضرورت بن چکی ہے اور ہم اسے ہر پاکستانی کی زندگی کا حصہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔یوایس ایف کے ساتھ مل کر ٹیلی نار پاکستان نے نوشہرہ، مردان، چارسدہ اور صوابی اضلاح کے پسماندہ علاقوں میں تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لئے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ملک بھر میں طبقات کو بااخیتار بنانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا" جیسے کہ قوم ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں داخل ہو رہی ہے ،ہمیں ایسے مواقع پیداکرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہورہاہے جس سے موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی معاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے نہ صرف ہمارے لوگوں کو مواصلاتی رابطے فراہم ہوں گے بلکہ انہیں بااخیتار بھی بنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.