جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کی4مقامات پرپر چم کشائی کی تقاریب منعقدہو گی

ہفتہ 14 اگست 2021 00:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2021ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیراہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں آج 14اگست کو اسلام آباد کے حلقہ این ای54کی یونین کونسل جھنگی سیداں،یونین کونسل سوہان اور یونین کونسل لوہی بھیر (سی بی آر ٹائون) اور یونین کونسل علی پور میںپر چم کشائی کی تقاریب منعقد ہو ںگی ، جس کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھا و،گروپ لیڈ راین اے 53 محمد کاشف چوہدری اور گرو پ لیڈر این اے 52 ملک عبد العزیز ہوں گے۔