پاکستان ایک کثیرالقومی،وفاقی مملکت ہے اس کا وجود قوموں اور اس کے جغرافیائی و تاریخی،ثقافتی پس منظر کی مرھون منت ہے ،سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی

جمعہ 13 اگست 2021 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2021ء) سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدرسینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے یوم پاکستان کے 74 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک کثیرالقومی،وفاقی مملکت ہے اس کا وجود قوموں اور اس کے جغرافیائی و تاریخی،ثقافتی پس منظر کی مرھون منت ہے بنگالی قوم کی اکثریت بلوچ قوم کی جغرافیائی برتری،سندھ کی بھرپور سیاسی حمایت نے پنجاب کی مخالفت و (اس وقت کی)سرحد کی مزاحمت کے باوجود پاکستان کے قیام کو ممکن بنایاہے بدقسمتی سے پاکستان کے وجود کے بعد ایک سازشی ٹولہ جو سیاسی و انتظامی لحاظ سے ملک پر حاوی تھا اس نے پاکستان کے بانیوں کے حتی کہ قائداعظم رح،لیاقت علی خان و محترمہ فاطمہ جناح صاحبہ کی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کیا اس کے بعد یکے بعد دیگرے جی ایم سید سے لیکر نواب بگٹی شہید کے ساتھ سلوک سب کے سامنے جبکہ بانیان پاکستان میں سے واحد رہنما کے فرزند بلوچستان کے سپوت سپریم کورٹ کے جج جناب جسٹس قاضی فائزعیسی صاحب کے خلاف ریشہ دوانیوں کے زرئیعے ان کو پاکستان کا چیف جسٹس بننے سے روکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جارھا ہے اسی طرح بنگال کو علیحدہ کرنے کے باوجود بلوچستان کو محروم رکھنے کی پالیسی ابھی تک جاری ہے تاھم ھمیں تاریخ و ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ملک کو وحدانی طرز حکومت کی بجائے وفاقی طرز حکومت اس کی روح کے مطابق رائج کیا جائے تمام قوموں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا تمام آئینی و انتظامی و خود مختار اداروں وزارت خارجہ و دفاع کے اندر صوبوں کی موثر نمائیندگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قومی ھم آہنگی کو فروغ دے کر صوبے کے ساحل و وسائل پر بلوچ قوم کے دسترس کی راہ ھموار کیا جائے صوبے میں عدم تحفظ کا خاتمہ کرکے عوام کی جان و مال زندگی کے تحفظ و بقا کے لئے قابل عمل لائحہ مرتب کرکے متاثرہ خاندانوں کو اعتماد میں لیکر ان کی دلجوء کی جائے تاکہ صوبہ کا ہر فرد مادر وطن کے لئے میں خوشی و مسرت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرسکے