جشن آزادی ،پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کا اعزاز سے نواز اگیا

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ڈیرن سیمی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، جاوید آفریدی پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا، ڈیرن سیمی کا بیان

ہفتہ 14 اگست 2021 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا ہے ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ ڈیرن سیمی کے لیے ستارہ پاکستان کا اعزاز پاکستان کرکٹ اور پشاور زلمی کے لیے باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ڈیرن سیمی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ڈیرن سیمی کو پاکستان اور پاکستانیوں کو ڈیرن سیمی سے محبت ہے ۔

ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستارہ پاکستان کے اعزاز پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، صدر عارف علوی اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔اور پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔