سابق نگران وفاقی وزیرعبدالمالک کاسی انتقال کرگئے

ڈاکٹرعبدالمالک کی تدفین کل ان کے آبائی قبرستان میں ہوگی، ڈاکٹرعبدالمالک کاسی 2008 اور 2013 کی نگران حکومتوں میں وفاقی وزیر رہے، خاندانی ذرائع کی وفات کی تصدیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 اگست 2021 19:52

سابق نگران وفاقی وزیرعبدالمالک کاسی انتقال کرگئے
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2021ء) سابق نگران وفاقی وزیرعبدالمالک کاسی انتقال کرگئے ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک کی تدفین کل ان کے آبائی قبرستان کاسی کوئٹہ میں ہوگی، ڈاکٹرعبدالمالک کاسی 2008ء اور 2013ء کی نگران حکومتوں میں وفاقی وزیر رہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک کاسی نگران حکومتوں میں وفاقی وزیر رہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے درجات بلند فرمائے اور جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک کاسی نے پوری ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔