اپنے ہوم گرائونڈ پر کے پی ایل کھیلنے کا موقع ملا بہت خوش ہوں، سلمان ارشاد

کشمیری نوجوانوں کو پلیٹ فارم ملا وہ اچھا پرفارم کرکے آگے آئیں گے، انٹرویو

اتوار 15 اگست 2021 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2021ء) کشمیر پریمیر لیگ کی ٹیم میر پور رائلز کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا ہے کہ اپنے ہوم گرائونڈ پر کے پی ایل کھیلنے کا موقع ملا بہت خوش ہوں۔ایک انٹرویومیں فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا کہ مظفر آباد میں لاہور قلندرز کے ٹرائلز میں 35 ہزار کرکٹرز میں سے میرا انتخاب ہوا اور پھر میں پہلا کشمیری کرکٹر ہوں جس نے پی ایس ایل کھیلی اور اب کے پی ایل کھیل رہا ہوں اب مزید کرکٹرز پی ایس ایل کھیلیں گے کیونکہ اب کشمیری نوجوانوں کو پلیٹ فارم ملا وہ اچھا پرفارم کرکے آگے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے مجھے کرکٹ کا زیادہ پتہ نہیں تھا یہاں سہولیات نہیں تھیں یہاں سے اٹھ کر گیا اور پی ایس ایل کھیلی پھر آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلی میں نے بہت محنت کی اور اب پھل مل رہا ہے ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی سیکھا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان ارشاد نے کہا کہ اسٹار کرکٹرز کے ساتھ پرفارم کیا امید ہے مجھے ضرور آگے موقع ملے گا میرے کشمیر کے ہوم گرائونڈ پر کے پی ایل ہو رہی ہے لطف اندوز ہو رہا ہوں کے پی ایل کی وجہ سے آگے جانے کا موقع ملے گا کیونکہ پہلے یہاں سہولیات تھیں نہ مواقع اب کے پی ایل جو دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے اس میں پرفارم کیا ہے سب کی توجہ حاصل کی ہے اس لئے آگے مواقع ملنے کے لئے پرامید ہوں۔