کابل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل

اتوار 15 اگست 2021 18:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2021ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی رپورٹ کے بعد کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوپہر 12بجے سے کابل ائیرپورٹ پر نہ کوئی لینڈنگ ہوئی اور نہ ہی کسی طیارے نے ٹیک آف کیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کابل پہنچنے والی ائیر انڈیا کی پرواز فضائی حدود میں چکر کاٹ رہی ہے، یہ پرواز اے آئی 243 ایک بج کر 42 منٹ پر کابل پہنچی تاہم تاحال لینڈ نہ کر سکی، بھارتی طیارہ 16000 فٹ کی بلندی پر محو پرواز ہے۔