Live Updates

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے میر پور بھٹو پہنچ کر سینئیر سیاستدان ممتاز بھٹو کی وفات پر انکے فرزند امیر بخش بھٹو سے تعذیت کی

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان پیر 16 اگست 2021 12:41

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے میر پور بھٹو پہنچ ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2021ء) ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے امیر بخش بھٹو کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات بھی کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو ملک کی قد آور سیاسی شخصیت اور بہترین ایڈمنسٹریٹر تھے میرے انکے ساتھ ذاتی تعلقات تھے امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف کے انتظامی امور سے چند تحفظات تھے لیکن وہ تحریک انصاف کا ہی حصہ ہیں اور رہیں گے لیکن کوئی پارٹی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے انکا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر پہلے بھی حملہ ہوا اب بھی کیا گیا وجہ صرف یہ ہے کہ پیپلزپارٹی مجھے برداشت نہیں کرتی
میرے وزیر اعظم کا معاون خصوصی بننے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں ہیں
سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بعد اب وزیر اعلی کی تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں مراد علی شاہ 12 سال سے جمع کیا ہوا مال لے کر فرار ہونے کے لیے تیار ہیں امیر بخش بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف کا حصہ ہوں، بغیر کسی عہدے کے پارٹی میں رہوں گا، پارٹی قیادت کو چاہئیے کہ پارٹی کے انتظامی امور کو بہتر کرے
میں نے تحریک انصاف سندھ کی صدارت سے استعفی دیا تھا کیونکہ مجھے محسوس ہوا کہ میرے کھل کر کام کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات