پیپلزپارٹی نے وائسرائے کی طرح ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے شہر پر قبضہ کر رکھا ہے،مصطفی کمال

تین سال حکمرانی کرنے والے عوام کو کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اختیارات آئین میں لکھے جائیں، چیئرمین پی ایس پی

پیر 16 اگست 2021 13:23

پیپلزپارٹی نے وائسرائے کی طرح ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے شہر پر قبضہ کر رکھا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے پیپلزپارٹی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ آپ بلدیاتی اداروں کو اختیار نہیں دینا چاہتے، وائسرائے کی طرح ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے شہر پر قبضہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ تین سال حکمرانی کرنے والے عوام کو کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے، وزیراعظم اور وزیراعلی کی طرح ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اختیارات آئین میں لکھے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس عوام کی ترجمانی کیلئے سڑکوں پر آنے کیلئے کوئی اور راستہ نہیں، سندھ میں اگر کوئی اپوزیشن جماعت ہے تو وہ پاک سرزمین پارٹی ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی الیکشن سے قبل کوئی اتحاد نہیں بنائے گی، ہم تنہا الیکشن لڑیں گے، الیکشن سے قبل اتحاد لوگوں کو کنفیوژ کر دیتا ہے۔