آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

سی ای سی کے اراکین کی جانب سے خطے کی تبدیل ہوتی صورت حال کے ملک کے مستقبل پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی

منگل 17 اگست 2021 00:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی (سی ای سی)کاپیرکوبلاول ہائوس میں ہائبرڈ اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بنفس نفیس شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی بنفس نفیس شریک ہوئیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی کے اراکین کی جانب سے خطے کی تبدیل ہوتی صورت حال کے ملک کے مستقبل پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، حناربانی کھر،سید مراد علی شاہ ،شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، سلیم مانڈوی والا، نوید قمر، رضا ربانی، تاج حیدر، رحمان ملک، جام مہتاب ڈہر،مخدوم سید احمد محمود، نثار کھوڑو، چوہدری لطیف اکبر، نجم الدین خان، امجد ایڈووکیٹ، میر چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ ،سعید غنی ،نواب یوسف تالپور، لطیف کھوسہ، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ، رخسانہ بنگش ،قاسم ضیا ،لطیف انصاری، عامر فدا پراچہ، اورنگزیب برکی، اعظم آفریدی ،بیلم حسنین،چوہدری ذکا اشرف، غلام فرید کھٹیانہ، ہمایون خان، ہری رام کشوری لعل، اسلام الدین شیخ، مسعود کوثر ،میر باز محمد کھیتران ،رحیم داد خان، صابر بلوچ، ثمینہ خالد گھرکی، اخوندزادہ چٹان اور تسنیم قریشی شریک ہوئے