عوامی مجلس عمل کی سینئر صحافی امداد ثاقی سے والدہ کی وفات پر اظہا ر تعزیت

منگل 17 اگست 2021 23:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں عوامی مجلس عمل نے سینئر صحافی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیت امداد ثاقی کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںپارٹی قیادت خصوصا چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے امداد ثاقی اور انکے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

حاجی غلام قادر بیگ، مشتاق احمد صوفی، محمد یوسف بٹ اورمولانا شمس پر مشتمل عوامی مجلس عمل کا اعلیٰ سطح کا ایک وفدلال بازر سرینگر میں امداد ثاقی کے گھر گیا اور میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے ان کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔ وفد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔