للہ کی مدد سے طالبان مجاہدین نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں، ان کے گماشتوں سے آزاد کرا دیا، حافظ طاہرمجید

بدھ 18 اگست 2021 00:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2021ء) ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید نے طالبان افغانستان کی 20سالہ طویل جہادکی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا للہ کی مدد سے طالبان مجاہدین نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں، ان کے گماشتوں سے آزاد کرا دیا ہے، دیگر بیرونی قوتوں کے ظلم کی شکار قوم ہیں ان کے لیے نہ مثال بنے گا او ر ان میںآزادی کی امید پیدا ہو گی ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور قاضی حسین احمد کے بیانیے کی فتح ہے جب دنیا نے کہا تھا کہ افغانستان میں امریکا آ گیا ہے اب جائے گا نہیں، تب سید منور حسن اور قاضی حسین احمد نے کہا تھا کہ امریکا شکست کھا چکا ہے، امریکا افغانستان سے نکلنے کے لئے محفوظ راستے تلاش کر رہا ہے، افغانی طالبان ہی امریکی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے کافی ہیں، حافظ طاہر مجید نے کہا کہ افغان طالبان نے لاکھوں شہدا اور کروڑوں عوام کی قربانی کے بعد ایک سپر طاقت امریکا کو شکست سے دوچار کیا، نیٹو فوج او ر اس کا آخری سپاہی بھی کابل چھوڑ رہا ہے، افغان طالبان کامیاب ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ طالبان قیادت نے مفاہمت کی پالیسی سے جس نئے نظام کا آغاز کیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، توقع ہے طالبان قیادت بہتر حکمت عملی سے مستحکم اسلامی افغانستان بنانے میں کامیاب ہوگی، جماعت اسلامی کی طرف سے تحریک اسلامی طالبان کے امیر اور ان کے رفقا کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔