پاک بھارت کنٹرول لائن پر’’ سیز فائر معاہدے‘‘ کی خلاف ورزی میں بھارت ’’پھر نمبر ون‘‘

2003 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا،بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافہ ہوا

بدھ 18 اگست 2021 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2021ء) 2021 میں بھی پاک بھارت کنٹرول لائن پر’’ سیز فائر معاہدے‘‘ کی خلاف ورزی میں بھارت ’’جیت‘‘ گیا ہے۔2003 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا، تاہم امسال بھی بھارتی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق14 اگست 2020 سے 14 اگست2021 کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی نے سو سے زائد مرتبہ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

بھارتی گولہ باری کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کی املاک سمیت جانوروں کی ہلاکتیں بھی ہوئیںاور عام شہری اور نو فوجی زخمی بھی ہوئے۔کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے متنازعہ باڑجو وادی نیلم سے ملحقہ کنٹرول لائن پرسر فہرست ہے۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے پاکستانی حکام اور دفتر خارجہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔