Live Updates

تین سال حکومت کے مثبت اقدامات کیلئے نہایت ہی کم لیکن عوام کے لیے مفید ثابت ہوئے،حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف نے اداروں کو آزاد اور آئینی حق دیا، معیشت درست سمت پر آئی ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا وڈیو بیان

جمعہ 20 اگست 2021 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2021ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وفاقی حکومت کی تین سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین کرتے ہوئے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ 2018 سے 2021 کا سفر حکومت کے مثبت اقدامات کیلئے نہایت ہی کم لیکن عوام کے لیے مفید ثابت ہوا، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی منصب سنبھالتے ہی مشکل چیلنجز کا سامنہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے غریب مزدور طبقے کے لیے احساس پروگرام جیسا عالمی پروگرام متعارف کروایا، وزیراعظم نے مفت علاج کے لیے ہر صوبے میں صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی، وزیراعظم ناموس رسالت صلہ کے معاملے پر امت مسلمہ کے بہادر لیڈر کے طور ابھرے، دنیا بھر میں وزیراعظم نے اسلام فوبیا کے خلاف امہ کا بھرپور موقف پیش کیا، بہترین خارجہ پالیسی کے باعث دشمنان وطن آج خود تنہا ہوچکے ہیں، کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر کی نظریں آج پاکستان پر مرکوز ہیں، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کیا، اقلیتوں اور عورتوں کو ان کے حقوق پر آزادی حاصل ہوئی، کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں میں ہمت اور حوصلہ پیدا کیا، ٹیکسٹائیل شعبے میں اضافہ، آٹو موبائل، کنسٹرکشن انڈسٹری، اسٹاک ایکسچینج، زراعت جیسے اہم شعبوں میں نمایاں ترقی رہی، کورونا کے مشکل حالات میں وزیراعظم خان کے اقدامات کو دنیا بھر سراہا رہی ہے، تین سالوں میں ملکی ترقی اپوزیشن کی واویلا سے زیادہ مستحکم رہی، تحریک انصاف نے اداروں کو آزاد اور آئینی حق دیا، معیشت درست سمت پر آئی ہے، 3 سالوں میں مافیاز کی کمر توڑ کر کرپشن کا سدباب شروع کیا گیا، مخالف جماعتوں کی تنقید حکومتی کارکردگی کے سامنے ریت کی مانند ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک مزید کامیابی اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا، آنے والے 2 سال عوام کی خوشحالی اور اپوزیشن کی بدحالی کے سال ثابت ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات