ّمیڈیکل سٹور ایسوسی ایشن ہرنائی کا ہنگامی اجلاس ،میڈیکل سٹورز کو درپیش مسائل پر بات چیت

جمعہ 20 اگست 2021 17:35

w ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2021ء) میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن ہرنائی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر میڈیکل سٹورایسوسی ایشن عبدالصمد ترین منعقد ہوا اجلاس میں میڈیکل سٹورز مالکان اور پروپیٹرز نے شرکت کی جلاس میں میڈیکل سٹورز کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی ،ادویات پر ایڈوانس ایک فیصد ٹیکس کی کٹوتی کے حوالے سے آل بلوچستان میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کے فیصلوں کی بھرتائید اور حمایت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ہرنائی میڈیکل سٹورایسوسی ایشن انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس سول ہسپتال ہرنائی کے سبزہ زار میں منعقد ہوا جس میں میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کے سینئر اراکین اور سٹور زمالکان نے شرکت کی اجلاس میں مشترکہ طورپر مطالبہ کیا گیا میڈیکل سٹور پر ایڈوانس ایک فیصد ٹیکس کی کٹوتی پوری فوری طور پر ختم کیاجائیاجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ اگر میڈیکل سٹورز بلوچستان کی قیادت کی طرف سے کسی بھی وقت ہڑتال کی کال دی گئی تو ضلع ہرنائی میں میڈیکل سٹورز کی جانب سے مکمل ہڑتال ہوگا صدر میڈیکل ایسوسی ایشن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ صوبائی قیادت ایک فیصد ٹیکس کی کٹوتی کے حوالے سے گورنر بلوچستان ظہور اغا، چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے اس سلسلے میں رابطہ ہے اور مذاکرات جاری ہے امید ہے کہ یہ مذکرات کے زریعے ہی یہ مسئلہ حل ہوسکے۔