%راولاکوٹ، مچھلیاں پکڑتے ہوئے غلطی سے ایل او سی کراس کرنیوالے تین بچوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا ، ایک بچہ بھاگ نکلنے میں کامیاب

جمعہ 20 اگست 2021 17:35

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2021ء) کنٹرول لائن پر واقع گائو ں تروٹی عباس پورسے چار بچے مچھلیاں پکڑتے ہوئے غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے جن میں سے تین کو بھارتی فوج نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک بچہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق چار بچ تروٹی نالہ رنگڑ سے مچھلیاں پکڑرہے تھے ان تین بچوں ارباب رحیم عمر 12 سال اور عمیر رحیم عمر 11 سال ولد عبدالر حیم اور دانیال ولد ملک نیاز عمر 15 سال ہے۔

انہیں بھارتی فوجیوں نے نالے میں گھیر کرکے مچھلیوں کے تھیلے سمیت گرفتارکرلیا جبکہ چوتھا بچہ دانیال کاکزن تھا ، جو پانی میں چھلانگ لگا کر دوسرے کنارے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ وہ بھی زخمی ہے ۔گرفتار دو حقیقی بھائیوں کا تعلق تروٹی گاوں سے ہے جبکہ تیسرے گرفتار بچے کا تعلق پلنگی حویلی کہوٹہ سے ہے وہ اپنے نانا ابو کے گھر لاسری منگ گاوں آپنے کزن جو بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا ہے کہ ساتھ آیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اس علاقہ کی دو بہنیں بھی سیز فائرلائن عبور کرکے بھارتی مقبوضہ پونچھ داخل ہوء ی تھیں جن کو چند روز خواتین پولیس سٹیشن تحویل رکھنے کے بعد واپس پاکستانی حکام کے حوالہ کر دیا گیا تھا۔ حراست میں لیے گئے بچوں کے ورثاء میں جہاں مایوسی ہے۔ورثاء نے انسانی حقوق کی عالمی ٴتنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان بچوں کو واپس انکے حوالہ کروایا جائی