میاں نواز شریف کو علاج کے غرض سے لندن بھیجا تھا اب وہ وہاں اپنا علاج کر رہے ہیں ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

جب نواز شریف کے معالج انھیں اجازت دینگے وہ اپنے ملک ضرور آجائینگے ،سابق وفاقی وزیر ریلو ے

جمعہ 20 اگست 2021 22:13

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2021ء) مسلم لیگ (ن )کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو علاج کے غرض سے لندن بھیجا تھا اب وہ وہاں اپنا علاج کر رہے ہیں جب انکے معالج انھیں اجازت دینگے وہ اپنے ملک ضرور اجائینگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو زبردستی کسی صورت نہیں لایا جسکتا برطانیہ میں انھیں قانون کے مطابق رہنے کا پورا حق حاصل ہے وہ کسی صورت سیاسی پناہ کیلئے درخواست نہیں دینگے وہ جس مقصد کیلئے وہاں گئے ہیں و اسکو پورا کرکے ہی وہ اپنی مرضی سے ملک خود ائینگے انہوں نے کہا کہ شریف برادارن مریم نواز شریف پر آجتک کوئی ایک پائی کا کرپشن بھی نیب اور حکومتی تفتیشی اداروں نے ثابت نہیں کیا اور نا کوئی اور جرم کیا بلکہ انہوں نے ملک کو ترقی دیکر خوشحال بنایا موٹر ویز اورنج ٹرین اور سی پیک انکے شاہ کار منصوبے ہیں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی صلا حیت دی دہشت گردی کے ناسور کا ختم کیا لیکن انھیں آج غدار کہا جارہا ہے جو کہ نیک شگون عمل نہیں ایک محب وطن کو ایسے القابات سے نوازنے والوں کی محب وطنی پر شک کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ سے ٹکراو کے چکر میں ہے جس سے ملک میں نظام انصاف کو شدید دھچکہ لگنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراو سے ملک کی بقاء بھی متاثر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کے نام پر آنے والی حکومت نے ہی عدلیہ کے فیصلے کو چیلج کر کے انصاف کا قتل کیا عمران خان کو میاں نواز شریف اور شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے وہ رات کو تو ان سے ڈررہے تھے اب دن کو بھی ان سے ڈر رہے ہیں ہماری جماعت پی ڈی ایم سے ملکر ملک میں وہ تحریک چلانے جارہی ہے جس سے حکومت کو ہر صورت گھر جانے پر مجبور ہونا پڑیگا انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول گیس بجلی ادویات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہونے سے عوام پر سارا بوجھ پڑ رہا ہے جس سے وہ دو وقت کی روٹی کیلئے محتاج بن رہے ہیں ظالم مہنگائی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن کے رہنماوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز شیریف کی کی صحت خراب ہے انھیں علاج کیلئے لندن نہیں جانے دیا جارہا انکے نام فوری طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے اگر انکو کوئی جانی نقصان ہوا تو مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کرینگے ۔