راولپنڈی میٹرو منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ،احسن اقبال کے بھائی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پیر 23 اگست 2021 14:25

راولپنڈی میٹرو منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ،احسن اقبال کے بھائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) راولپنڈی میٹرو منصوبے میں مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ لینے کے کیس میں احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو مصطفی کمال نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی اور کہاکہ اپنے ذرائع سے پتہ کیا چیئرمین نیب نے میرے وارنٹس جاری کئے ہیں، میڈیا سے پتہ چلا اس کیس میں شہباز شریف کو طلب کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ چالیس سال سے ہارٹی کلچر کے شعبے سے وابستہ ہوں، میٹرو منصوبے پر آر ڈی اے کیساتھ کام کرنے والی کمپنی نے رابطہ کیا تھا، نیب نے جو بھی دستاویزات طلب کیں فراہم کرتا رہا ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال نیب نے ہائیکورٹ میں کہا تھا گرفتاری کی ضرورت نہیں، اب اپریل میں میرا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا، عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔