آسٹریلیا ہمیشہ دنیا کے نقشے پر میرے پسندیدہ ممالک میں سے ایک رہے گا، شرمیلا فاروقی

پیر 23 اگست 2021 15:05

آسٹریلیا ہمیشہ دنیا کے نقشے پر میرے پسندیدہ ممالک میں سے ایک رہے گا، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہاہے کہ آسٹریلیا ہمیشہ دنیا کے نقشے پر میرے پسندیدہ ممالک میں سے ایک رہے گا۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شرمیلا فاروقی آسٹریلیا میں موجود ہیں، انہوں نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔شرمیلا فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا ہمیشہ دنیا کے نقشے پر میرے پسندیدہ ممالک میں سے ایک رہے گا۔ پی پی رہنما نے آسٹریلیا کی پسندیدگی کے پیچھے کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں کا حیرت انگیز فن تعمیر، خوبصورت ساحل اور آئوٹ کلاس کھانا مجھے بہت زیادہ پسند ہے۔شرمیلا فاروقی اپنی تصویر میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ہاربر بریج پر موجود ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد شرمیلا فاروقی کی پوسٹ کو لائک کر رہی ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔