پاک فوج ہی کی بدولت قوم بے خطرہ ہوکر آرام کی نیند سوتی ہے، اسلم فاروقی

منگل 24 اگست 2021 17:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2021ء) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی و چیئرمین ،ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور2013 کے عام انتخابات میں این اے 240 کراچی کے سابق امیدوارممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ پاک فوج میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دینے والے پاک فوج کے جوانوں ہی کی بدولت قوم بے خطرہ ہوکرآرام کی نیند سوتی ہے یہ بات انہوں نے ایم کیو ایس سی کے پاک کالونی میں قائم پاک فوج یک جہتی کیمپ میں ہفتہ واریک جہتی پاک فوج نشست میں شریک شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اسلم خان فاروقی نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں قوم کو چاہئے کہ ملک دشمن قوتوں اور ان کے ایجنٹوں کی پاک فوج کے خلاف سازشوں پر کان نہ دھر کے سازشوں کو ناکام بنادے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی درحقیقت وطن عزیز سے محبت کا اظہار ہے اور ایم کیو ایس سی اظہار محبت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رکھے گی ۔