ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں گرین پاکستان ڈے کی تقریب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 اگست 2021 17:54

ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں گرین پاکستان ڈے کی تقریب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے شعبہ ہیومن ریسورس کے زیراہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے ڈے کیئر سنٹر میں گرین پاکستان ڈے منایاگیا جس کا مقصد بچوں میں وطن سے محبت اور ماحول سے متعلق آگاہی اور جذبہ پیدا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سبز اور سفیدکپڑوں میں ملبوس تقریب میں شریک بچوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان سے متعلق خوبصورت پلے کارڈ اور پوسٹر ڈیزائن کئے اور جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

متعلقہ عنوان :