چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل حسین نقوی آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک

بدھ 25 اگست 2021 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2021ء) چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک سید افضل حسین نقوی کوآہوں اور سسکیوں کیساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔سید افضل حسین نقوی کی نماز جنازہ ڈی بلاک ماڈل ٹائون کی گراونڈ میں ادا کی گئی،مولانا غلام شبیر نجفی نے نماز ِجنازہ کی امامت کرائی ،مرحوم سید افضل حسین نقوی کو ان کے آبائی گائوں لیل ورکاں گوجرانوالہ میں آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں گورنرپنجاب چودھری محمد سرور ،پروفیسرخالدمسعود گوندل، صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال،گروپ لیڈراپٹماگوہراعجاز،ملک فرقان ،مجاہد مقصود بٹ ،مرزا جاوید علی ،گروپ ایڈیٹرڈیلی سٹی42نوید چودھری،خاورنعیم ہاشمی،زاہد پرویز ،رمضان صدیق بھٹی،سعد اکبر ،حافظ کاظم رضا ،ارشادبی انجم ، صوبائی وزیریاوربخاری، شاہد قادر،احمدسلمان بلوچ،پرویزحسن،احمدولید، آغا قاسم ،کامران چیمہ ،شیخ شاہد ،شیخ نوریز،مخدوم عاصم،قاری خالد ، سینئرتجزیہ کارنجم سیٹھی،سیف الملوک کھوکھر،ڈاکٹرحماد، صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان،احمد پرویز ملک،پروفیسرجاویداقبال ، سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی،عمرشامی،خواجہ احمدحسان، اسلم گل،مقصود بٹ،قاسم ضیا،طلحہ برکی ،مانی پہلوان، علی پرویز ملک،وقاراے میاں،منیرایخان، سابق چیف جسٹس قاسم علی خان ،ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ سمیت مختلف شعبوں کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی رسم قل آج بدھ شام 4بجے اور دعاشام 6بجی37ڈی ماڈل ٹائون میں ان کی رہائش گاہ پر ادا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :