شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سونپے جانے کا امکان

آفریدی کے پی ایل کی فاتح راولا کوٹ کے کپتان رہے ہیں، وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں: ندیم عمر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 25 اگست 2021 12:22

شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سونپے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اگست2021ء ) سابق کپتان شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں بوم بوم شاہد آفریدی کے ملتان سلطان چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے معاہدہ کرنے کی خبریں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ندیم عمر نے کہا کہ اگر سرفراز خود دستبردار ہونا چاہیں تو شاہد آفریدی کو ان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے ۔

ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی کے پی ایل کی فاتح راولا کوٹ کے کپتان رہے ہیں وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں، آفریدی سری لنکن لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کا بھی حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاہد آفریدی پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔