ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا

ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی کیخلاف 2 ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے، حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایف آئی اے کا حسین حقانی کی حوالگی کیلئے انٹرپول کوریڈ نوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اگست 2021 20:19

ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست2021ء) ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری کردیا ، ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی کیخلاف 2 ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے،حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان لانے کیلئے ریڈنوٹس جاری کردیا ہے، ایف آئی اے نے حسین حقانی کی حوالگی کیلئے انٹرپول کو نوٹس بھجوایا، انٹرپول کو آگاہ کیا گیا کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں، حسین حقانی 2008 سے نومبر2011 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر تعینات رہے۔

حسین حقانی نے اپنے دور میں اختیارات کا ناجائر استعمال کیا، دھوکا دہی اور بے ضابطگیوں میں ملوث رہے،حسین حقانی کیخلاف 2018ء میں دو ملین ڈالر کی خردبرد اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج ہے۔حسین حقانی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، لہذا حسین حقانی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :