سریاب روڈ پر قائم بس ٹرمینل کی اراضی میری ذاتی ملکیت ہے، حکومت نے جگہ خالی نہ کروائی تو حالات کی زمہ دار حکومت ہوگی، نواب ثناء اللہ

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا جمعرات 26 اگست 2021 15:21

سریاب روڈ پر قائم بس ٹرمینل کی اراضی میری ذاتی ملکیت ہے، حکومت نے جگہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کمسن محراب پندرانی زہری کی بہیمانہ تشدد اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر قائم بس ٹرمینل کی اراضی میری ذاتی ملکیت اور رجسٹری بھی میرے اپنے نام پر ہے اور میری اپنی اراضی پر میرے قبیلے کے بے گناہ کمسن محراب پندرانی زہری سمیت سینکڑوں نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے حکومت مذکورہ بس ٹرمینل خالی کروائے بصورت دیگر بس ٹرمینل کو واگزار کرنے میں اگر ہم نے پہل کی تو کسی بھی خون خرابے کی ذمہ داری مذکورہ ٹرانسپورٹر فیروز لہڑی اور انکے بیٹوں پر عائد ہونگی اپنے ایک جاری کردہ بیان میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق مذکورہ بس ٹرمینل کی اراضی میری ملکیت ہے عرصہ دراز سے سریاب روڈ پر بس ٹرمینل کے نام پر میری ذاتی ملکیت پر قبضہ کیا گیا ہے جس کا گواہ سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور صوبے کی دیگر اہم سیاسی و قبائلی شخصیات گواہ ہیں کیونکہ مذکورہ بس ٹرمینل میری اراضی پر تعمیر کی گئی ہے۔