باپ کی شفقت اور سایہ، یہ تصویر 29برس قبل لی گئی تھی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 29برس قبل اپنی شادی کے موقع پر لی گئی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 26 اگست 2021 23:08

باپ کی شفقت اور سایہ، یہ تصویر 29برس قبل لی گئی تھی، مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26اگست 2021) ’’باپ کی شفقت اور سایہ، یہ تصویر 29برس قبل لی گئی تھی‘‘، مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصویر شیئر کرنے کے بعد اپنی شادی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 29برس قبل اپنی شادی کے موقع پر لی گئی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

مریم نواز اپنی تصویر کے ساتھ اپنے بہوکی تصویر بھی شیئر کی۔ دونوں تصاویر کے ساتھ مریم نواز نے لکھا کہ ’’باپ کی شفقت اور سایہ، یہ تصویر 29 برس قبل لی گئی تھی۔‘‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ، نکاح میں میری سب سے پسندیدہ تصاویر، ماشااللہ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مریم نواز اپنے بیٹے کی شادی میں لندن نہیں جا سکیں تھیں۔ اپنے بیٹے کے نکاح سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے ہونے سے متعلق اعلان کیا تھا ، انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نکاح سیف الرحمن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہو گا ، ٹوئٹر پر بیٹے کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کوعائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہو گا ، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی ، میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئیں اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی لیکن اس کے باوجود حکومت سے باہر جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی۔جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔

تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی والدہ مریم نواز نے اپنے بیٹے اور بہو کی تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جوڑے کو دعائیں دیں اور کہا کہ اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔