Live Updates

جماعت اسلامی کی جدو جہد کا مر کز و محور اقامت دین کی کوشش ہے،پروفیسر ابراہیم

جمعہ 27 اگست 2021 17:44

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2021ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیروپروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جدو جہد کا مر کز و محور اقامت دین کی کوشش ہے،جماعت اسلامی ملک میں چہرے بدلنے کیلیے نہیں بلکہ نظام مصطفی ﷺ کے عملی نافذ کیلیے جہدوجہد کررہی ہے۔جمعہ کو عمرکوٹ میں میڈیا سے بات چیت نائب امیرجماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم نے کہاکہ وزیراعظم عمران اپنی تین سالہ حکومت کی کارکردگی پر جشن منارہے جبکہ قوم ماتم کررہی ہے عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم سے جووعدے کیے تھے وہ وعدے آج کہاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری دینی سیاسی سماجی فلاحی اور عوامی خدمت کی سرگرمیوں کا مقصد رضائے الہی کے حصول کے سواکچھ نہیں جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کو اپنے مقصد اور نصب العین کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہیے قبل پروفیسر محمد ابراہیم نے جماعت اسلامی کے 80ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ سیمنار بعنوان "جماعت اسلامی قیام ،جہدوجہد اور اثرات"سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک وقوم جس نازک صورتحال سے دوچار ہے ایسے میں ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ایماندار اور دیانتدار ہو اور جس کے دل میں ملک وقوم کا درد ہو، مخلص اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو پستی سے نکال کر اسے جدید اسلامی فلاحی اور خوشحال پاکستان کی جانب گامزن کرسکتی ہے جماعت اسلامی ملک اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے امید کی کرن ہے یہ وہ چراغ ہے جس نے اسلامی اقدار وروایات کی روشنی سے ماحول کوروشن رکھا ہوا ہے جماعت اسلامی کی80سالہ تاریخی جدوجہد نے ایسی کشمکش برپا کی جو جغرافیائی سرحدوں کو توڑتی ہوئی دنیا بھر میں پھیل چکی ہے پروفیسر ابراہیم نے کہا جماعت اسلامی دینی روایات کی آئینہ دار تحریک ہے جس نے ہمیشہ لادینیت اور موجودہ نظام کی خرابیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے انھوں نے کہا تبدیلی محض نعروں سے رونما نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی پاکستان اپنے تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے جماعت اسلامی اپنے پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں حصہ لیگی۔انہوں نے کہ وزیراعظم عمران تحریک انصاف کی تین سالہ حکومت کی کارکردگی کا جشن منارہے ہیں عمران خان نے قوم سے جو وعدے کیے تھی"50"لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں سستی بجلی ان وعدوں کاکیا بنا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات