مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں

جمعہ 27 اگست 2021 22:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2021ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے ٹنگمرگ کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔

(جاری ہے)

ادھر بھارتی پولیس نے ضلع راجوری کے علاقے کیری سے ایک سرپنچ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 750 گرام چرس برآمد کرلی۔

دریں اثنابھارتی قابض حکام نے ایک بار پھر لوگوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظر بند رکھا۔ میر واعظ اگست 2019 سے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں۔