پاکستان پر امن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لیے مدد کر رہا ہے،آرمی چیف

جمعہ 27 اگست 2021 22:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، پیشہ وارانہ امور سمیت انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال ،افغانستان سے امریکی انخلائ کے بعد کی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی ۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پر امن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لیے مدد کر رہا ہے۔ برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔