سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین 30 اگست کوجنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کریں گے

جمعہ 27 اگست 2021 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین 30 اگست کوجنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کریں گے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وزارت دفاع کی درخواست پر یہ دورہ 30 اگست کو ہورہا ہے، اس سے قبل یہ دورہ 31 اگست کو شیڈول تھا۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید وفد کی قیادت کریں گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد سے روانہ ہوں گے۔ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے رکن کی حیثیت سے وفد کا حصہ ہوں گے۔