Live Updates

عمران نیازی نے تین سالوں میں ملک کو کنگال اورعوام کو بدحال کیا،مرتضی وہاب

گندم، چینی اسکینڈل، ادویات، پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ بنائے،وفاقی حکومت خارجہ اور داخلہ سمیت ہر محاذ پر ناکام رہی،ترجمان سندھ حکومت

ہفتہ 28 اگست 2021 00:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اگست2021ء) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے تین برسوں میں کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا، اس عرصے میں ملک کنگال اور عوام بدحال ہوگئے ہیں گندم، چینی اسکینڈل، ادویات، پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ بنائے، خان صاحب پارلیمان کو جواب دہ نہیں، خارجہ پالیسی سے لیکر داخلہ پالیسی نااہل سرکار ہر محاز پر ناکام ہوئی ہے مشکلات کا شکار عوام نے حکومت سے چھٹکارے کی ٹھان لی ہے پاکستان کا روشن مستقبل بلاول بھٹو زرداری ہیں جو عوام کی اٴْمنگوں پر پورا اترینگے وہ جمعہ کو صوبائی وزیر جنگلات تیمور تالپور کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں نیوز کانفرنس کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے مہران ٹاؤن کورنگی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دس بج کر نو منٹ پر آگ کی اطلاع ملی فائر بریگیڈ کو 10 بج کر 10 منٹ پر عملہ روانہ ہوا تمام تر اقدامات کئیے گئے ریسکیو میں دقت اس لئے آئی کہ اخراج کا راستہ بہت تنگ تھا آگ پر قابو پا لیا گیا تھا 21 افراد فرسٹ فلور پر کام کر رہے تھے پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ معاملے کی تفتیش کر رہا ہے رپورٹ میڈیا سے شئیر کہ جائے گی لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں اللہ ہمیں توفیق دے کے فیکٹریوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں ایک کروڑ نوکریاں دوں گا۔تین سال گزر گئے لیکن اسٹیل مل اور دیگر سے لوگوں کا روزگار چھین لیا گیا عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کے حوالے سے وعدہ کیا تھاغریب کے سر سے چھت چھین لی گئی بنی گالا کو ریگولرائز کر دیا گیا۔لیکن عام آدمی سے گھر چھین لیا گیا عمران خان کہتے تھے میں مر جاؤں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا لیکن وہ آئی ایم ایف تو چلے گئے اللہ انہیں صحت دے۔

خان کی صاحب کی اتنی بڑی کابینہ ہے اس میں خان صاحب نظر ہی نہیں آتے ہیں۔ایف بی آر کے کئی چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں حفیظ شیخ کو کہتے تھے انہوں نے معیشت کو ٹھیک کردیا ہے خان صاحب کہتے تھے میں پارلیمان میں آکر جواب دوں گا وہ تو سوال جواب میں پارلیمنٹ آتے ہی نہیں ہیں وزیراعظم نے کہا تھا ایماندار لوگ آئے گئے کرپشن ختم ہو جائے گی پاکستان کے غریب آدمی کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا کچھ لوگوں کے فائدے کیے گئے۔

کئی سو گنا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا کوئی انکوائری اور دیکھائی نہیں دیتی ہے۔نیب کی بھی کوئی انکوائری دکھائی نہیں دیتا ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ عمران خان ایمانداروزیراعظم ہوتا ہے توملک کے مسائل کوفیس کرتا ہے تین سالوں میں منتخب نمائیندوں کے سوالوں کے جواب تونہیں دیتے اجلاس میں شرکت کے لئے بھی نہیں آتی وزیراعظم کاکہناتھا ایماندارلوگ آئیں گیملک ترقی کریگا اتنی کرپشن ہوئی ہے جس کی مثال نہیں ملتی گندم اسکینڈل میں عوام کوٹیکالگایا گیاادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجاتا ہیانکوائری ہوتی ہے کارروائی نہیں ہوتی دنیاپھرمیں پیٹرول کی قیمتیں کم یہاں بڑھتی ہیں گیس پاکستان میں نایاب ہوگئی ہے آپکو کون کونسے مسائل گنوائے اس حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جن لوگوں پرکراچی کے امن کوتباھی کاذمیدارکہا ان کونفیس لوگ ڈکلیئرکیا پہلے 162ارب پھرگیارہ سوارب کااعلان کیاتالیاں بجی سندھ کے کسی ضلع میں کوئی منصوبہ عملی طورپرنظرنہیں آتا یہ لوگ صرف باتوں کے منصوبے بناتے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مردمشماری ہویاکراچی کاکوئی اورمنصوبہ ہوسندھ کونظراندازکیا وزیراعظم نے ایویئیشن ڈویڑن میں بڑی تعریفیں کی پی آئی ایکاحشرنشرکردیا پی آئی سے میں سب کے ساتھ زیادتی کی ہیٹرینوں کی باتیں کرتے ہیں خان صاحب کہتے تھے کوئی حادثہ ہوتووزیرکومستعفی ہوسب سے زیادہ حادثات ان کے دورمیں ہوئے پرانا پاکستان مزدورکسان اورسب کے لئے بہترتھا آج سب پریشان ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جب فیکٹری کا واقعہ ہوا تو میں ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل پر موجود تھا۔جو بھی ریلیف کرنے کی ضرورت تھی وہ ضرور کریں گے جو بھی خارجہ پالیسی ہوگی ہم فالو کریں گیان کو کراچی میں سیٹل نہیں کیا جارہا ہے۔ان کو عارضی طور پر رکھا جارہا ہے۔اخراجات کے حوالے سے چیک کرکے بتاؤں گا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ ملک بھر کا پبلک سروس کمیشن چلتا ہے لیکن سندھ کے پبلک سروس کمیشن کو روک دیا جاتا ہے ان فیصلوں پر سوال اٹھانا چائیے ایس تھر ی وفاق اور صوبے کا جوائنٹ منصوبہ تھا جب وفاق این ایف سی نہیں دے گا تو اربوں کا پروجیکٹ صوبہ کیسے کرے گا کیا وفاق نے ایک اضافی گھونٹ پانی کا کراچی کو دیا ہے ایک مثال دیں کہ پی ٹی آئی نے کے پی ٹی یا کنٹونمنٹ میں کوئی ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ لگایا ہو وقت آگیا کہ باتوں سے یہ لوگ باہر آجائیںایم کیو ایم نے بگاڑ اتنا کر دیا کہ شاید اسکی کنجی بھی انکے پاس ہے گزشتہ ایک ماہ میں کے ایم سی، ڈی ایم سی متحرک انداز سے کام کر رہے ہیں تمام روٹس کو ان ہی اداروں نے کام کیا پچھلے سال کھارادر کے مقام پر تباہی تھی وہاں کے سارے مسائل حل کیے گئے یہ سارا کام سندھ حکومت ہی کر رہی ہے کوئی یہ نہی کہہ رہا کہ اختیارات نہیں ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ جولوگ پی ٹی آئی کے لئے دعائیں مانگتے تھے وہ اب بددعائیں دے رہیہیں جن کوچپڑاسی بھی نہیں رکھناچاہتے تھے اس کووزیرداخلہ بنادیاہے جن چوہدریوں کوچورکہتے تھے ان کوحکومت میں شامل کیاہواہے سندھ کے سب سے بڑے لینڈ گریبرکوسندھ میں اپوزیشن لیڈربنایاہواہے جتنے قرضے انہوں نے لئے ہیں وہ ریکارڈ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات