Live Updates

صدر مسلم لیگ(ن) شہبازشریف کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر پر کارکنوں کی بڑی تعدادنے استقبال کیا

ہفتہ 28 اگست 2021 00:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں شہبازشریف جمعہ کی شام تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں انہوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔انہوں نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو نہیں کی ۔سانحہ مہران ٹائون کے باعث شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کو ان کے استقبال سے منع کردیا تھا تاہم اس کے باوجود میاں شہباز شریف کی کراچی آمد پرنواز لیگ کے کارکنان نے پارٹی قیادت کی ہدایت ہوا میں اڑا دی۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ کے باہر کارکنان کا جم غفیر جمع ہوگئے۔انہوں نے ڈھول تاشوں اور پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا۔شہباز شریف ہفتہ کوسابق صدر پاکستان ممنون حسین کے اہل خانہ، ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیربخش بھٹو، جلال محمود شاہ اور پیر صاحب پگارا سے علیحدہ ملاقاتوں میں ان سے اظہارتعزیت و فاتحہ خوانی کریں گے۔ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف آج(ہفتہ)مقامی ہوٹل میںپی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔شہباز شریف 29 اگست کو کراچی میں ہونے والے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات