حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ہنی مون پر ترکی میں موجود ٹک ٹاک اسٹار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 28 اگست 2021 08:14

حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2021ء)  پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔حریم شاہ اپنی مبینہ شادی کے بعد اب مبینہ طور پر ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں اور یہ ویڈیو بھی وہیں سے سامنے آئی ہے۔حریم شاہ کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں وہ معروف گیت’بسم اللہ کراں‘ پر رقص کر رہی ہوتی ہیں۔

حریم شاہ اس ویڈیو میں کسی ایسے کمرے میں موجود ہوتی ہیں جو بظاہر کوئی دفتر لگ رہا ہوتا ہے۔ کمرے میں ترکی اور پاکستان کے پرچموں کے ساتھ دو دیگر جھنڈے بھی پس منظر میں موجود ہوتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف ایک کرسی پڑی ہوتی ہے اور سامنے میز پر ایک لیپ ٹاپ رکھا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و صوبائی وزیر سے خاموشی سے شادی کی اور وہ ہنی مون کے لیے 4 جولائی کو ترکی جائیں گے۔اب حریم شاہ نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی دو ویڈیوز میں ترکی کی لوکیشن ڈالی ہے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ ترکی ہی میں موجود ہیں یا کسی اور جگہ؟حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن کے ساتھ دو ویڈیوز شیئر کیں، جس میں سے ایک ویڈیو میں وہ گانے پر پرفارم کرتی دکھائی دیتی ہیں اور مذکورہ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے استنبول کی معروف گلی (gülensu tepesi) کی لوکیشن ڈال رکھی ہے۔

حریم شاہ نے دوسری ویڈیو ایک ہوٹل میں بنائی اور مذکورہ ویڈیو سے واضح نہیں ہو رہا کہ مذکورہ ہوٹل ترکی کا ہی ہے یا کسی اور ملک کا ہے؟ تاہم حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے بھی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے ساتھ شادی کرنے کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی تردید کر دی تھی۔اب دیکھیں حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے دولہا میاں خب سامنے آتے ہیں۔